29 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:17
لاہور:مزید 51افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں مزید 51 افراد میں ڈینگی وائر س کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبہ پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعدادبڑھ کر 1155 ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی بخار کے 59 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد لاہورمیں مجموعی تعداد 1058جبکہ صوبے میں 1155تک جا پہنچی ہے۔نشتر اسپتال ملتان میں دو اور فیصل آباد الائیڈ اسپتال میں 6 مریضوں میں ڈینگی وائرس پایا گیا۔ سرکاری اسپتالوں میں 36 زیر علاج ہیں۔ ادھرسیکرٹری ہیلتھ پنجاب جہانزیب خان نے میڈیا کوبتایا کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے تاہم شہریوں کوبھی حکومت کا ساتھ دینا ہوگا ، ڈینگی پر ریسرچ بھی کی جائیگی تاکہ پتہ چل سکے کہ اسے کیسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔