29 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:17
جمہوریہ ہینڈوراس میں بیک وقت316جوڑوں کی اجتماعی شادی
جنگ نیوز -
ذٹیگوسیگلپا…جمہوریہ ہانڈراس کے دارالحکومت Tegucigalpaمیں گذشتہ دنوں 316جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔کم آمدنی والے افراد کے لیے مفت شادی کے اس اہتمام کی صدارت کا فریضہ وہاں کے مئیر نے نبھایا۔Free Marriages نامی اس پروگرام کے تحت اب تک3ہزار200جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں جبکہ اس تقریب میں بھی 300سے زائد جوڑوں نے شرکت کرتے ہوئے ایک دوسرے کیساتھ رہنے اور ساتھ نبھانے کے عہدو پیماں کیے۔