تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:28

ذوالفقارمرزاکا فعل ڈسپلن کی ناقابل قبول خلاف وزری ہے،ایوان صدر

جنگ نیوز -


اسلام آباد…ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت سندھ کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کے اجلا س کے بعد ایوان صدر سے جاری ہونیوالے اعلامیہ میں سابق صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا نے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا ہے اور کہاگیا ہے کہ ان کا بیان حکومت کی مفاہمتی پالیسی کیخلاف ہے۔ ایوان صدر کے مطابق ذوالفقارمرزاکا فعل پارٹی ڈسپلن کی ناقابل قبول خلاف وزری ہے اور ان کے الزامات کاپیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں ،مسائل سے مشترکہ طورپرنمٹنے کیلئے مفاہمتی پالیسی جاری رکھی جائیگی۔صدرزرداری کا کہنا تھا کہ مفاہمتی عمل کے مقصد میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتا،کراچی میں امن و امان کو ہر صورت بحال کیا جائیگااورشہر کو شر پسند عناصر اورمجرموں سے پاک کیا جائیگا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کراچی میں امن وامان کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی اور مختلف علاقوں میں جاری آپریشن کے نتائج سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو، پیر مظہر، شرجیل میمن ، نادر مگسی، لیاری سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی،خورشید شاہ ، قمر زمان کائرہ اور دیگر شریک ہوئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.