30 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:16
برطانیہ: ناٹنگ ہل کارنیوال ختم ہوگیا
جنگ نیوز -
لندن. . . . .. . . برطانیہ میں ہونے والے ناٹنگ ہل کارنیوال میں تاریخ کی سب سے سخت سیکیورٹی لگائی گئی۔پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کسی بھی ہنگامے سے نمٹنے کے لیے تیار رہی۔لندن میں ہونے والے دو روزہ ناٹنگ ہل کارنیوال کے آخری روزانتظامیہ کو خدشہ تھا کہ نسلی فسادات ایک بار پھر نہ پھوٹ پڑیں۔اسی لیے پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تیارتھی۔دنیا کی سب سے بڑی اسٹریٹ پارٹی میں دس لاکھ سے زائد لوگ آئے جہاں نت نئے پکوانوں کے اسٹالز آنے والوں کی بھوک بھڑکا رہے تھے۔پولیس نے اس موقع پر منشیات استعمال کرنے اور نظم و ضط کی خلاف ورزی پر تین ہزار کے قریب افراد کو گرفتار کرلیا۔