30 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:16
قصور،گنڈاسنگھ والا کے مقام پردرمیانی درجے کاسیلاب
جنگ نیوز -
قصور. . . . . . .. بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے سیدریائے ستلج میں ایک مرتبہ پھر درمیانے درجے کا سیلاب آ گیا ہے اور85ہزار 170کیوسک کا سیلابی ریلہ قصورکے سرحدی مقام گنڈا سنگھ والا سے گزر رہا ہے۔فلڈ وارننگ سینٹر سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں مسلسل پانی چھوڑا جا رہا ہے جس سے قصور کے علاقوں گنڈا سنگھ والا، کیکر پوسٹ اور تلوار پوسٹ پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔گنڈا سنگھ والا اور کیکر پوسٹ پر پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور پانی 20فٹ سے زیادہ بلند ہوگیا ہے سیلاب کے باعث ان علاقوں سے قصور کا زمینی رابطہ منقطع ہے اور تمام سٹرکیں زیر آب آ گئی ہیں قصور کے نواحی دیہات سے گزشتہ چار روز میں ریسکیو اداروں نے 10ہزار سے زائد سیلاب میں پھنسے افراد کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جاچکاہے جبکہ 40سے زائد دیہات کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو سیلاب سے شدید نقصان پہنچا ہے۔