30 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:26
لاہور: خیبر میل بادامی باغ پر بابو ٹرین سے ٹکرا گئی،3افراد ہلاک
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے بادامی باغ پھاٹک کے قریب خیبر میل پہلے سے کھڑی ٹرین سے ٹکراگئی جس سے ڈرائیور اوربچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور سیالکوٹ بابوٹرین بادامی باغ پھاٹک پر بچہ نیچے آکر ہلاک ہونے کے باعث کھڑی تھی کہ پیچھے سے آنیوالی خیبرمیل ٹرین بابوٹرین سے ٹکراگئی۔ جس سے بابوٹرین کی ایک بوگی الٹ گئی۔حادثے میں خیبرمیل کاڈرائیور ،ایک بچہ اورمسافرجاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے مقام پرامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔