تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:34

عالمی درجہٴ حرارت اور انتہائی موسم خانہ جنگی کا سبب بنتا ہے، تحقیق

جنگ نیوز -


نیو یارک…فارن ڈیسک…عالمی درجہٴ حرارت اور انتہائی موسم کا چکرخانہ جنگی کا سبب بنتاہے۔ امریکی اخبار کے مطابق یہ موسمیاتی تبدیلیاں خانہ جنگی کے خطرات میں دگنا اضافہ کر دیتی ہیں۔ 1950ء سے2004ء کے دوران دنیا بھر کے 250تنازعات میں سے 50تنازعات ایل نینو نامی موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہوئے۔ سائنس دانوں کے تجزیے کے مطابقEl Nio نامی ماحولیاتی چکر جنوبی سوڈان سے انڈونیشیا اور پیرو تک کے گرم مرطوب ممالک میں انتہائی گرمی اور خشکی کی صورت حال پیدا کردیتا ہے جس سے ان ممالک میں غذائی پیداوار میں شدید کمی واقع ہوتی ہے اور اس سے تشدد کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ یہ تحقیق کولمبیا یونیورسٹی نیویارک میں کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.