تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:34

ذوالفقار مرزا کی بنیادی رکنیت پر جلد فیصلہ کیا جائے گا، پی پی رہنما

جنگ نیوز -


کراچی…صوبائی وزیربلدیات آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی عید کی نمازیں اپنی اپنی مسجدوں میں ادا کرینگے۔تاہم عید کے بعد عید ملن ہوگا۔ کراچی ائر پورٹ پر جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مزرا کے بیان پر صدر زرداری نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بیان کو پاکستان پیپلز پارٹی نے ان کا ذاتی فعل قراردیکر انکے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی ۔ اس سوال کے جواب میں کہ وہ ایم کیو ایم کے لئے کام کرتے ہیں یا نہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا اور ذوالفقار مرزا کا ذاتی معاملہ ہے ، اسپیکرسندھ اسمبلی نثارکھوڑو نے کہا کہ ڈاکٹر ذولفقار مرزا کی سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ ابھی تک موصول نہیں ہواہے ، اس سوال کے جواب میں کے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بیان پر صدر آصف علی زرداری کے ذاتی تاثرات کیا تھے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ صدر نے یہ شعر پڑھ کر اپنے تاثرات کا اظہار کیا کہ دیکھا جو تیر کہا کر کمیں گاہ کی طرف تو اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.