تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:34

روس میں پارلیمانی انتخابات 4 دسمبر کو ہونگے

جنگ نیوز -
سوچی…جنگ نیوز…روس میں پارلیمانی انتخابات رواں سال 4 دسمبر کو ہونگے۔ اس بات کا اعلان صدر دمتری مدویدوف نے گذشتہ روز بحیرہ اسود کے تفریحی شہر سوچی میں حکمران جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات شیڈول کے مطابق چار دسمبر کو ہوں گے۔ انتخابات کے موقع نسلی منافرت اور تعصب پر مبنی نعروں اور پروگرام کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صدر مدویدوف نے کہا کہ انتخابات مہم کے دوران نسلی منافرت اور تعصب پر مبنی نعروں کی مکمل مخالفت ہوگی۔ انہوں نے خبردار کہا کہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔ روس میں صدارتی انتخابات اگلے سال مارچ میں منعقد ہونے والے ہیں تاہم صدارتی انتخابات کیلئے فی الحال تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ پارلیمانی انتخابات میں کمیونسٹ پارٹی اور دوسری بڑی اپوزیشن جماعت کا اتحادی الائنس متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.