تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:34

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سری لنکا کے خلاف سیریز کا شیڈول جاری

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریز کا شیڈول جاری کردیا ہے،سیریز کے میچ دبئی ،ابوظہبی اورشارجہ میں ہوں گے۔پاکستان اورسری لنکا کے درمیان سیریز تین ٹیسٹ ، پانچ ون ڈے اورایک ٹی ٹوینٹی میچ پرمشتمل ہوگی۔پہلاٹیسٹ اٹھارہ اکتوبرسے ابوظہبی میں کھیلاجائیگا،دوسرا ٹیسٹ 26اکتوبر سے دبئی اورتیسراتین نومبر سے شارجہ میں ہوگا۔ون ڈے سیریز کے ابتدائی تین میچ گیارہ ،چودہ اوراٹھارہ نومبر کو دبئی میں ہوں گے ،چوتھا ون ڈے بیس نومبر کو شارجہ اورآخری میچ 23نومبر کوابوظہبی میں کھیلاجائیگا۔سیریز کا واحد ٹی ٹوئینٹی میچ 25نومبر کو ابوظہبی میں ہوگا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.