تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:35

چیچنیا: گروزنی میں دوخودکش حملے،8افراد ہلاک،18زخمی

جنگ نیوز -


گروزنی ... چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں دو خودکش حملے میں آٹھ افراد ہلاک اوراٹھارہ سے زائد زخمی ہوگئے،مرنے والوں کی اکثریت پولیس افسران کی ہے،سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق گروزنی میں خودکش بمبار نے پولیس پیٹرول کار کے پاس خود کو دھماکے سے اڑادیا،جس کے تھوڑی ہی دیر بعد ایک اور دھماکہ ہوا جس میں سات پولیس افسران سمیت آٹھ افراد مارے گئے،جبکہ اٹھارہ سے زائد زخمی ہوگئے،رپورٹ کے مطابق دھماکہ چیچن پارلیمنٹ سے پچاس کلومیٹر دور ہوا،جب پولیس افسران نے خودکش بمبار کو روکنے کی کوشش کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.