تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:43

وزیر اعظم کی جانب سے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت

جنگ نیوز -
اسلام آباد......وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کوئٹہ میں عید کے روز ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے مکمل دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید جیسے موقع پر بے گناہوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے دہشت گرد، کسی صورت اللہ کی پکڑ اور ملک کے قانون سے بچ نہیں سکیں گے، وزیراعظم نے دھماکے کے متاثرین کی ہرممکن بہتر امداد کرنے کیلئے بھی متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.