31 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:0
چہرے نہیں نظام بدلنے کا وقت آگیا ہے،شہبازشریف
جنگ نیوز -
لاہور...وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اب چہرے نہیں نظام بدلنے کا وقت آگیا ہے ، اُس کے بغیر عوام کی حالت نہیں بدل سکتی ہے۔وہ رائے ونڈ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔ شہبازشریف نے کہا کرپشن ہمیشہ کے لئے دفن کرنے کے لئے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو مشکلات اور مسائل کی دلدل سے نکالے اور امن کا گہوارہ بنائے۔ وزیراعلیٰ کا کہناتھاکہ ظلم ، زیادتی ،ناانصافی اورامیرغریب کافرق ختم کیے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔