تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:29

فاروق ستار نے الطاف حسین کے والدین کی قبروں پر حاضری دی

جنگ نیوز -
کراچی...متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے عزیز آباد اور پاپوش نگر کے قبرستان جاکر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے والد ین ، ڈاکٹر عمران فاروق اورایم کیو ایم کے شہداء کی قبروں پر حاضری دی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان طارق جاوید،شعیب بخاری ،ڈاکٹرنصرت،واسع جلیل ،گلفراز خان خٹک،ڈاکٹر صغیر احمد، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔رابطہ کمیٹی نیالطاف حسین کے والد نذیر حسین مرحوم ،والد خورشید بیگم مرحومہ اورحق پرست شہداء کے ایصال ثواب ،لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کی رہائی ، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے علاوہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعا کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.