31 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:22
نارتھ کراچی میں فائرنگ ، نیوی کے افسر سمیت دو افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں فائرنگ سے پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ کمانڈر سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر الیون بی میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دو افراد پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ ظہر کی نماز پڑھ کر واپس آرہے تھے جس سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت اقبال انور کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اسپتال میں جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت ناصر نفیس کے نام سے ہوئی ہے جو پاک بحریہ میں لیفٹیننٹ کمانڈر تھا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہے، فی الحال کوئی وجہ نہیں بتاسکتے۔