31 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:47
ْبر طانیہ : جرائم کی روک تھا م کیلئیننجا ماسٹر کی گلیوں میں گشت
جنگ نیوز -
لندن …بر طانیہ کے ایک ٹاؤن Yeovil میں ایک شخصنے ہا لی ووڈ کے فلمی کرداروں سپر مین اور بیٹ مین سے متا ثر ہو کر"Ninja" ماسٹر کا روپ دھار کر جرائم کی روک تھا م کیلئے رات کے وقت شہر کی گلیوں میں گشت شروع کر دی ہے۔Ken Andre نا می یہ ہیرو منہ پر نقاب اور جسم کو سَر سے انگو ٹھے تک کالے رنگ کے لباس سے ڈھانپ کر رات کو شہر کی اہم گلیوں میں گشت کر تا ہے۔ما رشل آرٹ کا ماہر یہ "Ninja" ماسٹر6سال سے یہ کام سر انجام دے رہا ہے جبکہ جرائم پیشہ افراد کی انتقامی کاروائی سے بچاؤ کیلئے اس کے پاس ایک ڈنڈا بھی موجود ہوتاہے۔یہ حقیقی سپر ہیرو جب شہر کی گلیوں میں گشت کرتا ہے تو اس کے روپ اور ما رشل آرٹ کی صلا حیت کے باعث جرائم پیشہ افراد اس کی دہشت کے باعث بھاگ جا تے ہیں۔