31 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:47
برطانیہ: 26ویں سالانہ کیچڑ اور دلدل میں تیراکی کے مقابلے
جنگ نیوز -
لندن …برطانیہ میں ویلز کی مقامی کاؤنٹیPowysکے قصبےLlanwrtyd Wellsمیں حال ہی میں دلدل میں رہنے کی26ویں سالانہ عالمی چیمپئن شپ منعقدکی گئی جس میں شرکاء نے دلچسپ کاسٹیومز کیساتھ شرکت کی۔اس کھیل میں شرکت کرنے والے شرکاء کوتقریباً55میٹر طویل دلدلی مٹی اور پانی والے کیچڑسے بھری نالی کو بناء کسی سوئمنگ کاسٹیوم اور آلات کو استعمال میں لاتے ہوئے عبورکرنا ہوتا ہے۔اس سال کے مقابلے میں دنیا بھر سے110شرکاء نے حصہ لیااورHalifaxقصبے سے تعلق رکھنے والے 22سالہ نوجوان اینڈریو ہامزنے سابقہ ایک منٹ30سیکنڈ کا ریکارڈ پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ فاصلہ 1منٹ 24سیکنڈ میں طے کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔