تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:58

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

جنگ نیوز -


بلاوایو …پاکستان اور زمبابوے کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کل سے بلاوایو میں شروع ہوگا،میزبان ٹیم ، پاکستانی ٹیم کیخلاف بھی اچھی پرفارمنس دکھانے کیلئے پرعزم ہے۔6سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آنیوالے زمبابوین ٹیم نے حال ہی میں بنگلہ دیش کو بھی ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی، زمبابوین ٹیم کے کپتان برینڈین ٹیلر پرامید ہے کہ ان کی ٹیم پاکستان کو ٹف ٹائم دے گی۔ دوسری جانب پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم زمبابوے کو کمزور حریف نہیں سمجھتی، بلاوایو ٹیسٹ میں فل اسٹرینتھ کے ساتھ میدان میں اتارا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ہونیوالے چودہ ٹیسٹ میچز میں سے آٹھ میں پاکستان جبکہ دو میں زمبابوے نے کامیابی حاصل کی جبکہ میچ سے قبل دو روزہ پریکٹس میچ ڈرا رہا تھا، تاہم اس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن کو پریشانی کا سامنا رہا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.