31 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:19
یو ایس اوپن: اعصام ان ایکشن، آج مکسڈ ڈبلز کا میچ کھیلے گے
جنگ نیوز -
نیویارک …پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق یو ایس اوپن میں آج مکسڈ ڈبلز کے مقابلوں کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے۔یو ایس اوپن ٹینس کے مکسڈ ڈبلز میں اعصام الحق کی پارٹنر جمہوریہ چیک کی کیوٹیا پیشسکی ہیں، پاکستان اور چیک پلیئرز پر مشتمل فورتھ سیڈ جوری آج پہلے راونڈ میں امریکا کی جارمیلا گیجڈوسوا اور برازیل کی برونو سوریس سے مقابلہ کریں گے، پاکستانی وقت کے مطابق یہ مقابلہ رات ڈیڑھ بجے متوقع ہے۔