تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:19

یوایس اوپن: پاک بھارت جوڑی کا کامیابی سے آغاز

جنگ نیوز -


نیویارک …فلشنگ میڈوز میں جاری یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز مقابلوں میں پاک بھارت جوڑی نے پہلے راوٴنڈ میں امریکی جوڑی کو زیر کر کے ٹائٹل کی طرف پیش قدمی کا آغاز کر دیا۔نیویارک میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا کا پہلے راوٴنڈ میں مقابلہ تھا امریکی جوڑی آر جینپری اور آر ولیمز سے،پہلے سیٹ میں نمبر پانچ سیڈ جوڑی نے چھ،ایک سے کامیابی حاصل کی لیکن دوسرے سیٹ میں امریکی پیئر نے پلٹ کر وار کرتے ہوئے چھ،دو سے کامیابی کے بعد مقابلہ برابر کر دیا۔تیسرے سیٹ میں اعصام اور بوپنا نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے چھ،دو سے کامیابی کے ساتھ ہی یہ مقابلہ جیت لیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.