تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:30

ٹیکساس کے جنگل میں لگنے والی آگ سے سیکڑوں افراد متاثر

جنگ نیوز -


آسٹن …امریکی ریاست ٹیکساس کے جنگل میں لگنے والی آگ نے 20 گھر جلا ڈالے اور سیکڑوں افراد متاثرہ علاقہ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ٹیکساس کے جنگل میں لگنے والی آگ سے کم از کم20گھر جل گئے اور ایک اندازے کے مطابق 7 ہزار 5 سو ایکڑ رقبے پر پھیلے جنگلات جل گئے ہیں۔حکام کے مطابق Possum Kingdomجھیل کے قریب واقع پالو پنٹو کاؤنٹی میں مزید 125 گھروں کو آگ سے خطرہ ہے۔جنگل میں لگنے والی آگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔آگ سے متاثرہ علاقے میں شاہراہ کو آمدوروفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے اور آگ بجھانے کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.