1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:42
کوئٹہ خودکش حملے کے مزید2زخمی چل بسے
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ کے گلستان روڈ پر گذشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکہ کے دو مزید زخمی چل بسے جاں بحق افراد کی تعداد بارہ ہوگئی۔واقعہ کا مقدمہ 26گھنٹے گزرنے کے باوجود درج نہیں ہوسکاکوئٹہ کے گلستان روڈ پر گذشتہ روز ہونے والے دھماکہ میں دس افراد جاں بحق جبکہ بیس زخمی ہوگئے ان زخمیوں میں ایک بچی سمیت دو مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد بارہ ہوگئی۔دوسری جانب گلستان روڈ خودکش بم دھماکہ کا مقدمہ 26گھنٹے گزر جانے کے باوجود قائد آباد تھانے میں درج نہیں ہوسکا۔اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کیلئے مکمل معلومات نہیں مل سکی ہیں تاہم جلد مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔پولیس کو ابھی تک دھماکہ کی تحقیقات کے سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔