تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:28

لگتا ہے کراچی کا کوئی والی وارث نہیں، حمزہ شہباز شریف

جنگ نیوز -
لاہور...مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں بھی کراچی سے لاشیں اٹھیں ایسا لگتا ہے اس شہر کا کوئی والی وارث نہیں۔وہ لاہور میں خصوصی بچوں میں عیدی تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ایم این اے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کے بیانات کو سنجیدہ لینا چاہئے۔ قوم کراچی کے حالات اور ملک بچانے کیلئے کھڑی ہو جائے مسلم لیگ ن قیادت کے لئے تیار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.