تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:34

نواز شریف کے علاوہ کسی کو پارٹی سے نکالنے کا اختیار نہیں،ن لیگ فرانس

جنگ نیوز -
پیرس… رضا چوہدری...فرانس کے قائم مقام صدر چوہدری ریاض پاپا کا کہنا ہے کہ یہ وقت بیان بازی کا نہیں بلکہ وطن عزیز میں قیام امن ، ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعاؤں اور تشد اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے غم میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ہے،جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ قائد میاں نواز شریف کے علاوہ کسی فردکو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی بھی عہدیدار کوپارٹی سے نکالے یا رکھے ۔انہوں نے کہا بعض انتشار پسندوں کے فرضی بیان بازی کی حقیقت سے لوگ آشنا ہیں۔ زاہد مصطفی اعوان پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے پریس سیکرٹری ہیں ۔ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کچھ عناصر فرانس میں پاکستانی کیمونٹی کو تباہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن وہ اپنے ذہین میں رکھیں کہ وہ خود بھی سکون سے نہیں رہ سکتے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.