1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:48
اہلسنت والجماعت کے صوبائی نائب صدر جاں بحق
جنگ نیوز -
پشاور...اہلسنت والجماعت کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر خالد نواز فاروقی زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے جاں بحق ہو گئے۔سیکریٹری اطلاعات اہلسنت والجماعت ارشاد حیدری کے مطابق اہلسنت والجماعت کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر خالد نواز فاروقی پر دس روز قبل نامعلوم افراد نے ہنگو میں فائرنگ کی تھی جس کے بعد انہیں علاج کیلئے پشاور کے نجی اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ارشاد حیدری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔