تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:0

جدہ ایئر پورٹ پر پھنسے مسافروں کیلئے پی آئی اے مزید جہاز بھیجے گا

جنگ نیوز -


کراچی...عمرہ کی ادائیگی کے بعد جدہ ایئر پورٹ پر پھنس جانے والے 150 پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے پی آئی اے انتظامیہ نے3جہاز جدہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے،ایک جہاز روانہ کردیا گیا ہے اس کے علاوہ مزید2 آج رات روانہ کئے جائیں گے۔ جیو ٹی وی کے نمائندے کے مطابق یہ جہاز آج رات11بجے جدہ کیلئے روانہ ہوں گے جو عمرہ کے بعد وہاں پھنس جانے والوں کوواپس لائیں گے ۔جدہ ایئر پورٹ پر پھنسے مسافروں کا کہنا ہے کہ کنفرم ٹکٹ ہونے کے باوجود انہیں جہاز میں سوار ہونے نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے وہ اس سال عید اپنے گھر والوں کے ساتھ منانے سے محروم ہو گئے ہیں۔ متاثر ہونے والوں میں بوڑھے ، بچے اور خواتین سب شامل ہیں اور وہ سب اس وقت سخت مشکل اور اذیت میں مبتلا ہیں۔ مسافروں کی اٹھائیس اگست کی سیٹیں کنفرم تھیں لیکن کنفرمیشن کے با وجود یہ مسافر بد انتظامی کے باعث سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ اب تک نہیں بتایا گیا کہ انھیں کب واپس بھیجا جائے گا اور وہ عمرہ ادا کرنے کے بعد اب اللہ کے آسرے پر وہاں بیٹھے ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستانی قونصل خانے سے بات کی لیکن انہوں نے بھی کوئی تعاون نہیں کیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.