1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:45
کراچی ،ناظم آباد،لیاقت آبادسمیت کئی شاہراہوں میں بدترین ٹریفک جام
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی کے علاقے ناظم آباد سے لسبیلہ، تین ہٹی سے لیاقت آباد اور گارڈن کے اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہے،اطلاعات کے مطابق ٹریفک پولیس کی عدم موجودگی کے باعث یہ صورتحال سنگین ہوئی ہے ،عوام گھنٹوں ٹریفک جام پھنسے ہیں اور مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ اس موقع پرپھنسے متاثرین نے لسبیلہ برج پر مسلح افراد کی لوٹ مار کا الزام بھی لگایا ہے۔