تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:23

سعودی عرب میں پھنسے سیکڑوں پاکستانی مسافروں کی مصیبت ٹل گئی

جنگ نیوز -


جدہ …جیو نیوز کی جانب سے خبر نشر کئے جانے کے بعد سعودی عرب میں پھنسے سیکڑوں پاکستانی مسافروں کی مصیبت ٹل گئی ، چار روز سے بے یارو مدد گار پڑے سیکڑوں مسافر کل پاکستان پہنچ جائیں گے ، پی آئی اے نے عمرے کیلئے سعودی عرب جانیوالے سیکڑوں مسافر وں کی وطن واپسی کیلئے تین طیارے سعودی عرب بھیج رہی ہے جو آج رات ڈیڑھ اور صبح چار بجے سعودی عرب میں پھنسے مسافروں کو لے کر وطن واپس آجائیں گے۔ یہ پاکستانی مسافر سعودی عرب میں پھنسے ہونے کی وجہ سے عید بھی نہیں منا سکے۔ جدہ کے شاہ عبد العزیز ایئرپورٹ پر گزشتہ دنوں مصر اورالجزائر کے معتمرین کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے مختلف ممالک کو روانہ ہونے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں،سعودی ائیر لائن کی پرواز sv728جسے 28اگست کو لاہور روانہ ہوناتھاوہ غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوئی جس میں تقریباً 150مسافر وں کو روانہ ہونا تھیں وہ نشستیں حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کے 36 گھنٹے بعد پاکستان قونصل جنرل عبد السالک خان ن کی سعودی حکام سے بات چیت کے بعد متاثرہ مسافروں کو سعوی ائیر لائن کی جانب سے رہائش فراہم کی گئیں جبکہ بڑی تعداد میں مسافر ایئر پورٹ پر ہی پھنسے رہے ، مسافروں کو اخراجات کے تمام رقوم ختم ہوجانے کی وجہ سے ، نہایت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ عید کی چھٹیوں کی وجہ سے پاکستان قونصلیٹ اور کئی دوسرے مقامی ادارے بند ہونے پر انہیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.