تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:23

کراچی:کھلونا بندوق توڑنے پر رحمن ملک کا بچے کو 25ہزار روپے انعام

جنگ نیوز -


کراچی …وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کا گلستان جوہر کے دورے کے موقع پر ایک بچے کے ہاتھ میں کھلونے کی گن دیکھ کر اسے توڑنے کا کہا۔ بچے کے گن کو توڑنے پر اسے 25ہزار روپے انعام دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کا گلستان جوہر میں واقع رابعہ سٹی میں پیپلز یونٹی کے مقتول رہنما عامر شاہ کی رہائش گاہ پر لواحقین سے ملاقات کی عامر شاہ کے دو بھائیوں کو پولیس میں نوکری دینے کا اعلان بھی کیا تاہم اس ملاقات کے بعد رحمن ملک نے گلی میں بچے کے ہاتھ میں کھلونے کی گن دیکھ کر اسے توڑنے کا اسرارکیا اور کہا کہ بچوں کے ہاتھ میں گن اچھی بات نہیں ہے۔ رحمن ملک کا بچے سے مکالمہ کرنا تھا کہ بچے نے کھلونا گن توڑ دی جس پر رحمن ملک نے بچے کو 25 ہزار روپے نقد انعام دیا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.