تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:23

سرت میں قذافی کے حامیوں کو ایک ہفتے کے اندر ہتھیار ڈالنے کی پیشکش

جنگ نیوز -


طرابلس …لیبیا میں مخالفین نے ڈیڈ لائن بڑھاتے ہوئے سرت شہر میں قذافی کے حامیوں کو ایک ہفتے کے اندر ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کردی ہے۔ لیبیا کی اپوزیشن حکومت کی کیسے حمایت کی جائے پیرس میں عالمی رہنما سرجوڑ کر بیٹھ گئے جبکہ معمر قذافی نے ایک بار پھر لڑائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مخالفین نے سرت شہر اور دیگر مقامات پر قذافی کے حمایتیوں کو ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کردی ہے۔ یہ ان کیلئے آخری موقع ہوگا۔ 10 ستمبر تک ہتھیار نہ ڈالے تو قذافی کے حامی نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ مخالفین کے مطابق قذافی کے آبائی شہر سرت کو مشرق اور مغرب کی جانب سے گھیر رکھا ہے اورقذافی کے حامیوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کیلئے پانی اور بجلی منقطع کردی ہیں۔ ادھر پیرس میں قذافی کے مخالفین کی حمایت پر غور کیلئے یورپی یونین ،عرب لیگ ،نیٹو، اقوام متحدہ اور امریکا سے نمائندوں کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ یورپی یونین نے لیبیا کے 20 اقتصادی اداروں سے بھی پابندی ہٹانے کا اعلان کردیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق معمر قذافی نے آخری سانس تک لڑائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.