تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:23

عید پر تقریبا ً112 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کئے گئے

جنگ نیوز -


کراچی …اسٹیٹ بینک نے عید پر موقع پر اس سال تقریبا 112 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے ترجمان سید وسیم الدین کے مطابق اس بار عید کے موقع پر عوام کو نئے نوٹ کی فراہمی کے لیے مرکزی بینک نے 112 ارب روپے کے نوٹس جاری کئے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 95 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے تھے۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ بینکوں کویہ بھی ہدایت جاری کی جاچکی ہیں کہ بینک اے ٹی ایم میں رقم کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ عید کی تعطیلات کے دوران عوام کو ان خود کار مشینوں سے با آسانی رقم مل سکے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.