تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:23

اسٹاک مارکیٹس میں فراڈ اور گمراہ کن بیانات کی سزا دی جاسکے گی

جنگ نیوز -
کراچی …سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے سکیورٹیز بل 2011 کا مجوزہ ڈرافٹ تیار کیا ہے جس کے تحت اسٹاک مارکیٹس میں فراڈ، ہیرا پھیری اور گمراہ کن بیانات کی سزا دی جاسکے گی۔ڈرافٹ سکیوریٹیز بل2011کے مطابق حصص بازاروں میں کوئی شخص یا ادارہ کوئی ایسا عمل نہیں کریگاجس سے حصص کی قیمتوں میں مصنوعی اتار چڑھاوٴ آئے۔اس بل کے تحت مارکیٹ میں مصنوعی اتار چڑھاوٴ لانے کیلئے ٹرانزیکشن کرنا اور ایسی قیمت پر حصص کی خرید و فروخت کرنا بھی منع ہوگا جس پر فروخت کرنیوالے شخص سے منسلک افراد بھی فروخت کررہے ہوں تاکہ حصص بازار میں قیمتوں میں مصنوعی اتار چڑھاوٴ پیدا کیا جاسکے۔اس بل سے حصص بازاروں میں تمام قسم کے فراڈ اور ہیرا پھیری کی شناخت کرکے سخت سزا دی جاسکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.