تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:23

زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کا شاندار آغاز،245پر 4آؤٹ

جنگ نیوز -


بلاوایو…زمبابوے نے پاکستان کیخلاف واحد ٹیسٹ کا آغاز شاندار انداز میں کیا ہے،ہوم ٹیم نے میچ کے افتتاحی روز 245رنز بنا لیے جبکہ پاکستانی بولرز صرف چار وکٹ ہی حاصل کر سکے ۔کوئنز اسپورٹس کلب میں مصباح الحق نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دی،زمبابوے کی اننگز کا آغاز سباندا اور ماوویو نے کیااور ٹیم کو 71رنز کی بنیاد فراہم کی،سباندا 45رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار بنے۔اس کے بعد سعید اجمل نے مساکدزا کو 11اور کپتان ٹیلر کو دس کے انفرادی اسکور پر آوٴٹ کر دیا،جبکہ سابق کپتان ٹائیبو 44رنز بنا کر سہیل خان کا شکار بنے،جب پہلے دن کھیل ختم ہوا کریگ ایرون 38 اورماوویو82 رنز پر کھیل رہے تھے،پاکستانی کی جانب سے سعیداجمل نے 75رنز کے عوض تین وکٹ حاصل کیں۔


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.