تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:23

یو ایس اوپن:شراپوا،زوناریو،راڈک اور اینڈی مرے کی پیش قدمی

جنگ نیوز -


نیویارک …روس کی ماریہ شراپوا،ویرا زوناریوا، تیسرے جبکہ ،امریکا کے اینڈی راڈک ،برطانیہ کے اینڈی مرے ،یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔فلشنگ میڈوز میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلم یوایس اوپن ٹینس میں ،امریکا کے اینڈی راڈک نے ہم وطن مائیکل رسل کو سخت مقابلے کے بعد چھ دو ، چھ چار،چار چھ اورسات،پانچ سے شکست دیدی۔ برطانیہ کے اینڈی مرے بھارت کے سومدیو دیو ورمن کو باآسانی سات،چھ،چھ،دو اور چھ،دو سے ہرا کر دوسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے۔ ارجنٹینا کے یوآن مارٹن ڈیل پوترو ، فرنچ کھلاڑی جولین بینے ٹیو ،جائلز سیمون اور اسپین کے فیلیشانو لوپیز،بھی اپنے اپنے میچز جیت کر یو ایس اوپن کے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ خواتین ایونٹ میں روس کی ماریہ شراپوا نے بیلاروس کی اینیس ٹیزیا یکی میووا کو چھ،ایک اورچھ،ایک سے ہرا کر تیسرے مرحلے میں جگہ بنائی۔روس کی زوناریوا،چیک ری پبلک کی لوسی سفاروا،چین کی پینگ شوائی،اٹلی کی فلاویا پینی ٹا،روس کی ماریہ کری لینکو،نادیہ پیٹرووا، آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوزراور جرمنی کی سبائن لیسیکی بھی کامیاب ہوگئیں،لیکن مارین برٹولی کو امریکا کی کرسٹینا میک ہیل نے ٹورنامنٹ سے رخصت کر دیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.