تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:4

غلطی سے افغان سرحد پار کرنیوالے30بچے یرغمال بنا لئے گئے

جنگ نیوز -


خار......باجوڑ ایجنسی کے قریب 30 بچوں نے غلطی سے افغان باڈر کراس کرلیا ،ان بچوں کو شدت پسندوں نے اغوا کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق عید کے موقع پر سیر کے لئے جانے والے 30بچوں نے غلطی سے افغان بارڈر کراس کرلیا۔ان بچوں کو شدت پسندوں نے اغوا کرلیا اور نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔واقعے کے بعد پولٹیکل انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی ہیں ادھر ماموند قبائل نے بچوں کی بازیابی کے لئے گرینڈ جرگہ طلب کرلیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.