3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32
پشاور:ڈاکٹر خالد نواز فاروقی کے قتل کے خلاف مظاہرہ
جنگ نیوز -
پشاور...تنظیم اہلسنت والجماعت خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر خالد نواز فاروقی کے قتل کے خلاف تنظیم نے پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیاا ور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اہلسنت والجماعت کے درجنوں کارکن پشاور پریس کلب کے سامنے اکھٹے ہوئے۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر احتجاجی نعرے درج تھے۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر خالدنواز فاروقی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر خالد نواز فاروقی کا قتل انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہوا۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر خالدنواز فاروقی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزاد ی جائے۔ اور اہلسنت والجماعت کے قائدین کوسیکورٹی فراہم کی جائے۔