3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32
سابق انگلش کپتان نے بھارتی کرکٹرزکو گدھا کہہ دیا،انڈین بورڈ بلبلا اٹھا
جنگ نیوز -
لندن...دورہ انگلینڈ بھارتی ٹیم کے لیے وہ ڈراوٴنا خواب بن گیا ہے کہ کھلاڑی اس کے خوف سے نکل ہی نہیں پارہے ، پہلے ٹیسٹ سیریز میں شکست پھرٹی ٹوئنٹی میچ میں ناکامی ،جس کی وجہ سے ٹیم انڈیا کو سخت تنقید کاسامنا ہے بلکہ اب تو طرح طرح کی باتیں سننا پڑ رہی ہیں،ٹوینٹی ٹوینٹی میچ کے دوران سابق انگلش کپتان ناصرحسین تو ساری حدیں پارکرگئے اورانڈین فیلڈرز کو گدھا قرار دے بیٹھے۔یہ وہی ناصرحسین جن کاجنم بھارت میں ہوا تھا۔ناصرکایہ کہنا تھاکہ بھارتی کرکٹ حلقوں پربجلی سی گرگئی ،ٹیم کی ناکامیوں سے تنگ بورڈ آفیشلز نے ناصرحسین کے بیان کی شدید مذمت کی۔لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ معمولی سی بات پرطوفان کھڑا کردینی والے بھارتی شائقین کو ناصرحسین کے بیان سے کوئی سروکار ہی نہیں،نہ کوئی مظاہرہ ہوا ، نہ کوئی پتلا جلا،آخرکریں بھی کیسے ،بھارتی ٹیم تو پہلے ہی ان کے جذبات ٹھنڈے کرچکی ہے۔لگتا ہے شائقین کی سوچ پہلے جیسی نہیں اوران کے خیال میں جب بھارتی کرکٹرز کو ان کی پرواہ نہیں تو انہیں بھی ٹیم انڈیا سے کوئی ہمدردی نہیں۔چاہے کوئی خراب بیٹنگ پرتنقید کرے یا کوئی گدھا کہے۔