3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32
کراچی: عید پر اسٹیج ڈراموں اور میوزیکل شو کا اہتمام
جنگ نیوز -
کراچی…کلچرل رپورٹر...عیدالفطر پر کراچی آرٹس کونسل میں اسٹیج ڈرامہ ”امن کا چھکا“ سٹی آڈیٹوریم میں ”عید ملو دل سے“ اور نیوی آڈیٹوریم میں میوزیکل پروگرام ”موج مستی“ پیش کیا گیا۔ ان پروگراموں کو حاضرین کی بڑی تعداد دیکھا اور ان سے لطف اندوز ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق زاہد شاہ کراچی آرٹس کونسل میں اسٹیج ڈرامہ ”امن کا چھکا“ پیش کررہے ہیں جس میں اداکارہ نرگس سمیت لاہور اسٹیج کے اداکار ذوالقرنین حیدر، نسیم وکی اور اظہر رنگیلا سمیت کراچی کے سکندر صنم، روفی انعم اور دیگر اداکار پرفارم کررہے ہیں۔ اس ڈرامے کے علاوہ سٹی آڈیٹوریم میں سید فرقان حیدر اداکار رؤف لالہ کا تحریر کردہ ڈرامہ ”عید ملو دل سے“ پیش کررہے ہیں۔ اس ڈرامے میں کراچی اسٹیج کے اداکار شکیل صدیقی، رؤف لالہ، حیدر شریف، سلیم آفریدی کے علاوہ نائیلہ رحمن، حرا، سبیتا، مدیحہ اور صبا پرفارم کررہی ہیں ڈرامے کے پہلے روز شائقین نے فنکاروں کی پرفارمنس پر انہیں داد دی۔ متذکرہ ڈراموں کے علاوہ عیدالفطر پر نیوی آڈیٹوریم میں شہزاد عالم میوزیکل پروگرام ”موج مستی“ پیش کررہے تھے جس میں لاہور سے فلمسٹار ثناء ملک پشاور سے نادرا جان اور ملتان سے عامر عطا کے علاوہ کراچی سے ماریا خان اور حمیرا خان پرفارم کررہی ہیں۔