تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32

راولپنڈی:پولیس اہلکار کی چینی خاتون انجینئر سے زیادتی کی کوشش

جنگ نیوز -


راولپنڈی...راولپنڈی میں چینی خاتون انجینئر کے ساتھ اس کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے زیادتی کی کوشش کی جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔سی پی او راولپنڈی اظہر حمید کھوکھر نے جیو نیوز کو بتایا کہ یہ واقعہ تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں پیش آیا۔ ملزم توصیف چینی انجینئر کی سکیورٹی پر تعینات تھا،اس نے کمرے میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کی،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔سی پی او کے مطابق ملزم کیخلاف پولیس آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے جس کے تحت اسے نوکری سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.