3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32
پہلی ایشین ہاکی چیمپینزٹرافی کل سے چین میں شروع ہوگی
جنگ نیوز -
بیجنگ...پہلی ایشین ہاکی چیمپینزٹرافی کل چین میں شروع ہوگی،پاکستان پہلا میچ ملائیشیا کیخلاف کھیلے گا۔پہلی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں جاپان، پاکستان ، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور بھارت کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، پہلے روز تین میچز کھیلے جائیں گے، جنوبی کوریا کا مقابلہ جاپان سے، بھارت چین اور پاکستان ملائیشیاکے خلاف میدان میں اترے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ نو ستمبر کو کھیلا جائے گا۔