تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32

رنبیر کپور کی راک اسٹار کے ٹریلرنے فلمی ستاروں کے دل جیت لئے

جنگ نیوز -


ممبئی...رنبیر کپور کی فلم راک اسٹارکے ٹریلرنے جیت لئے ہیں فلمی ستاروں کے دل، جب وی میٹ اور لو آجکل سے شہرت حاصل کرنیوالے ہدایت کار امتیاز علی کی اس نئی پروڈکشن کا پہلا ٹریلر سلمان خان کی فلم باڈی گارڈ کی ریلیز کے ساتھ حال ہی میں منظر عام پر لایا گیا ہے،منفرد پیکجنگ، موسیقی اور رنبیر کے نئے روپ اور انداز کی بنا پر یہ ٹریلر ایک طرف حاصل کر رہا ہے انٹرنیٹ پر کافی مقبولیت تودوسری جانب ٹریلر میں رنبیر کی پرفارمنس کو شاندار قرار دیتے ہوئے بالی وڈ بیوٹی بپاشا باسو سمیت کئی بالی وڈ ستارے بن گئے ہیں ہدایت کار امتیاز علی کی تخلیقی صلاحیتوں کے فین۔رنبیر کپور اور ڈیبیوٹانٹ اسٹارنرگس فخری نبھار رہے ہیں اس میگا پروڈکشن میں لیڈ رولز،آسکر ونر آے آر رحمان کی موسیقی سے سجی راک اسٹار گیارہ نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.