تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32

وقت آگیا ہے کہ عدلیہ اور فوج اپنے آپ کو ثابت کریں ، ذو الفقار مرزا

جنگ نیوز -


کراچی…سندھ کے سابق سینئر وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ عدلیہ کے کچھ ججز میرا ساتھ دینا چاہتے ہیں ، اب وقت آگیا ہے کہ عدلیہ اور فوج اپنے آپ کو ثابت کریں ، بدین سے گگھر پھاٹک پہنچنے پراستقبال کیلئے آنیوالے مختلف جماعتوں کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج پاکستان کو کمزور دیکھنا نہیں چاہتی ملک دشمنوں کے ساتھ وہ ہمارا ساتھ دیگی آج سے میری زندگی جان ومال حق و سچ کے لیے قربان ہے، ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ پارلیمنٹ میں موجود کوئی بھی جماعت ایم کیو ایم کو پسند نہیں کرتی، انہوں نے الزام عائد کیا کہ فاروق ستار مال لوٹ کر لندن پہنچاتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین سے اس وقت بات ہوسکتی ہے جب وہ لندن سے نائن زیرو آئیں اور آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں ،ان کا کہنا تھاکہ سندھ اسمبلی کے اراکین بکری کے بچے ہیں ان کے گلے میں رسی ڈلی ہو ئی ہے ، خطاب کے بعد وہ ان کا قافلہ نیشنل ہائی وے ، شارع فیصل اور آئی آئی چندریگر روڈ سے ہوتا ہوا لیاری پہنچا جہاں انہوں نے جلسے سے خطاب کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.