تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32

کراچی: گلستان جوہر میں فائرنگ سے میاں ،بیوی قتل

جنگ نیوز -
کراچی: گلستان جوہر میں فائرنگ سے میاں ،بیوی قتل

کراچی…کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مسلح ملزمان نے گاڑی میں سوار میاں ،بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 3 میں کامران چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک شخص ہلاک ہوئے،پولیس کے مطابق دونوں مقتولین میاں اور بیوی تھے،جن کی شناخت ارحم ولد جلیل اور انیلہ زوجہ ارحم کے نام سے ہوئی ہے،جن کی لاشو ں کو پولیس کاروائی کے لئے جناح اسپتال پہنچایا گیا ہے،رابطہ کرنے پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور اہلخانہ سے معلومات حاصل کرنے اور عینی شاھدین سے شواہد بھی اکٹھا کئے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.