3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32
کراچی : مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں ،18 ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 18 ملزمان کو حراست میں لیا،جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف ٹارگٹڈ ایکشن کئے،ان علاقوں میں خدا کی بستی،سرجانی ٹاوٴن،ملیر کھوکھراپار،اور گھاس منڈی کے علاقے شامل ہیں،ان کاروائیوں کے دوران 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا،زیر حراست ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 7 ایم ایم رائفل ،1 عدد 12 بور رپیٹر،12 بور رائفل،4 عدد ٹی ٹی پستول،161 شراب کی بوتلیں اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔