3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:19
گال ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 125رنز سے شکست دیدی
جنگ نیوز -
گال ....گال ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 125رنز سے شکست دیدی، مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔گال ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا نے دوسری اننگز120رنزپانچ آوٴٹ سے شروع کی ، میزبان ٹیم 253رنزپرآوٴٹ ہوگئی ، مہیلاجے وردنے 105اوراینجلو میتھیوز95رنزبناکرنمایاں رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے رائن ہیرس نے پانچ کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔اس میچ میں 125رنز کی جیت کے ساتھ آسٹریلیا نے تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔