3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19
بلاوائیوٹیسٹ میں تیسرے دن پاکستان کی بیٹنگ ، حفیظ کی سنچری
جنگ نیوز -
بلاوائیو...بلاوائیوٹیسٹ میں تیسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان پر 234رنز بنا لئے ہیں، پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے سنچری اسکورکی۔میچ کے تیسرے دن جب پاکستان نے اننگ کا آغا ز کیا تھا تو اس کا اسکور ایک وکٹ پر116رنز تھا۔آج جب پاکستان نے اننگ کا آغاز کیا تو پاکستانی بیٹسمینوں نے بالنگ سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا اور جم کر بیٹنگ کی، محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اورایک سو ستتر گیندوں پر ایک سو اُنیس رنز بنائے ، دوسری جانب اظہر علی نے193گیندوں پر75رنز بنائے، دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں188رنز کا اضافہ کیا۔اس وکٹ وکٹ پر یونس خان اورکپتان مصباح الحق کھیل رہے ہیں۔