تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ستمبر کے دوسرے ہفتے بلانے کا امکان

جنگ نیوز -
لاہور...پنجاب اسمبلی کا اجلاس ستمبر کے دوسرے ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے جو تین ہفتوں تک جاری رہے گا۔صوبائی وزیر قانون راناثنا اللہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ اجلاس سات یا نو ستمبر کو بلایا جائے گا۔ اجلاس میں اٹھارہویں ترمیم کے تحت اختیارات کی صوبوں کو منتقلی کے حوالے سے قانون سازی کی جائے گی۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے بھی شہباز تاثیر کے اغوا اور دیگر معاملات پر بحث کے لئے ریکوزیشن جمع کرا رکھی ہے۔ رانا ثناء نے بتایا کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت پنجاب اسمبلی کا اجلاس اب ایک سال میں ستر روز کی بجائے سو دن میں ہونا لازمی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.