3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19
جرمنی میں سیکیورٹی رسک قرار دی گئی مفرور گائے کو پکڑ لیا گیا
جنگ نیوز -
فرینکفرٹ...جرمنی میں ایک گائے کو سیکورٹی رسک تسلیم کرتے ہوئے مفرور قرار دیا گیا تھا،جسے تین ماہ کی جدوجہد کے بعد آخرکار پکڑلیا گیا،یہ گائے مئی میں جرمنی کے شہر muehldorf کے ایک فارم سے بھاگ نکلی تھی جس کا کوئی سراغ نہیں ملا،تاہم کچھ دنوں بعد اس نے ایک پولیس کار کو ٹکریں مار کر تباہ کردیاجس کے بعد اسے سیکورٹی رسک قرار دے کر گولی مارنے کے احکامات جاری کئے گئے تو جانوروں کے حقوق کی تنظیموں نے احتجاج شروع کردیا،تاہم اب اس گائے کو زندہ حالت میں پکڑلیا گیا ہے،دلچسپ بات یہ ہے کہ فرار کے بعد اس گائے کا فیس بک پر اپنا صفحہ بھی میڈیا میں آگیا تھا۔