تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19

سائنسدانوں نے مصنوعی خون تجرباتی طور پر انسانی جسم میں داخل کردیا

جنگ نیوز -


پیرس...دنیامیں جہاں ہر چیز بنی بنائی اور تیار مل جاتی ہے، فرانسیسی سائنس دانوں نے پہلی مرتبہ مصنوعی انسانی خون ایک مریض کے جسم میں داخل کردیا ہے، تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں ہنگامی صورتحال میں خون کے عطیات کی ضرورت نہیں رہے گی، فرانس کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسٹیم سیل سے بننے والے ریڈ بلڈ سیلز سے اب مصنوعی انسانی خون کے پیداواری عمل میں بہت مدد ملے گی، ان لوگوں نے اسٹیم سیل سے خون بنانے کا کام دس سال پہلے شروع کیا تھا، ایک ایسے وقت میں جب خون کے عطیہ دہندگان کی تعداد میں کمی اور انتقال خون کی ضرورت روز بروز بڑھتی جارہی ہے فرانسیسی تحقیق دانوں کی نئی ریسرچ یقینا سود مند ثابت ہوگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.