تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19

کراچی ائیرپورٹ پر پی کے508 طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

جنگ نیوز -


کراچی...پنجگور سے کراچی آنے والی پروازپی کے508نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈگ کر لی، ہنگامی لینڈگ کے دوران تمام مسافر محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کے پر واز پی کے508جو پنجگور سے کراچی آرہی تھی کے دوران پر واز اس کا ایک انجن فیل ہو گیا جس کی اطلاع طیارے کے کپتان نے کراچی ٹاور کو دی جس کے بعد سول ایوی ایشن حکام نے طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے انتظامات کئے اور طیارے نے کامیاب ہنگامی لینڈنگ کر لی جس کے دوران طیارہ اور مسافر محفوظ رہے۔واضح رہے کہ اے ٹی آر طیارے کا دوران پر انجن بند ہونے کا آج ہی یہ دوسرا واقعہ ہے تاہم دونوں طیاروں نے کامیاب ہنگامی لینڈنگ کرلی اور کوئی نا خوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.